بابر اعوان نے این اے 153 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

بابر اعوان نے این اے 153 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا
بابر اعوان نے این اے 153 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے این این) بابراعوان نے حلقہ این اے 153 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا تھا ایک مسخرے مشیر نے کہا جو پی آئی اے خریدے گا اس کو سٹیل مل مفت دے دوں گا، سٹیل ملز اور پی آئی اے کھربوں روپے کے ہیں، ہم انہیں لنڈا بازار میں فروخت نہیں ہونے دیں گے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان کے عوام نے 10 سال میں مہنگائی، بے روزگاری اور لوگوں کا قتل دیکھا، سٹیٹس کو توڑنے کے لیے عمران خان اور پی ٹی آئی کو موقع دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا وزیر دفاع نے بیان دیا کہ دفاعی اداروں میں خیریت نہیں ہے، پی ٹی آئی جاننا چاہتی ہے وہ کون سی خیریت نہیں ہے، کیا مودی کے ایجنڈے پر ایسا بیان دیا گیا، وزیر دفاع اپنے بیان کی وضاحت کریں۔