”جون ہیسٹنگز پاکستان آنا چاہتے تھے لیکن وہ۔۔۔“ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جون ہیسٹنگز کو کسی نے منع نہیں کیا لیکن وہ پھر بھی کیوں نہیں آ سکے ؟ جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”گلیڈی ایٹرز کے ستارے ہی گردش میں ہیں“

”جون ہیسٹنگز پاکستان آنا چاہتے تھے لیکن وہ۔۔۔“ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جون ...
”جون ہیسٹنگز پاکستان آنا چاہتے تھے لیکن وہ۔۔۔“ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جون ہیسٹنگز کو کسی نے منع نہیں کیا لیکن وہ پھر بھی کیوں نہیں آ سکے ؟ جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”گلیڈی ایٹرز کے ستارے ہی گردش میں ہیں“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کا میلہ لاہور میں سج چکا ہے اور غیر ملکی کھلاڑی بھی لاہور پہنچ چکے ہیں۔ پشاور زلمی کے تقریباً تمام کھلاڑی وی پاکستان آئے لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے چند کھلاڑی ہی یہاں آ سکے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سرویوین رچرڈز اپنے ساتھ ایسی شخصیت کو لاہور لے آئے کہ بھارت بھر میں آگ لگ گئی، یہ کون ہے اور اسے اپنے ساتھ کیوں لائے؟ جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”سر رچرڈز آپ کمال ہیں“ 
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جو غیر ملکی کھلاڑی پاکستان نہیں آئے ان میں جون ہیسٹنگز بھی شامل ہیں لیکن یہ جان کر پاکستانیوں کو بے حد افسوس ہو گا کہ وہ پاکستان آنے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن انجری کے باعث اپنے ارادے کو عملی جامہ پہنانے میں ناکام رہے تاہم اپنی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار ضرور کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”35 سال دنیا کے سامنے عمران خان کا دفاع کیا لیکن اب نہیں کروں گا کیونکہ۔۔۔“ پاکستان کی معروف ترین شخصیت بھی میدان آ گئی، ایسا اعلان کر دیا کہ عمران خان بھی پریشان ہو جائیں گے 
انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”میں اپنی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے پشاور زلمی کیخلاف میچ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں ۔۔۔ ان کی بھرپور سپورٹ کروں گا۔ انجری کی وجہ سے پاکستان نہ آنے پر بہت افسردہ ہوں۔“

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -