دفتری خواتین کے لئے خوشخبری، صرف ایک منٹ میں میک اپ کریں
دبئی (طاہر منیر طاہر)ملازمت پیشہ اور بزنس وومنز کو آفس جانے کے لئے میک اپ کے مرحلہ سے ضرور گزرنا پڑتا ہے جس کے لئے وہ خاصا وقت صرف کرتی ہیں۔ آفس یا بزنس کی تیاری کے لئے بھی خاصا وقت درکار ہوتاہے۔ خواتین کے میک اپ مسئلہ کو حل کرنے کے لئے دبئی میں مقیم ایک پاکستانی بیوٹیشن نبیلہ نے ایک نیا طریقہ متعارف کرادیا ہے جسے ”زیرو میک اپ“ کا نام دیا گیا ہے۔
زیرو میک اپ کا طریقہ استعمال کرکے خواتین صرف ایک منٹ میں میک اپ کرکے تیار ہوسکتی ہیں۔ زیرو میک اپ کے بارے بتانے کے لئے بوٹیشن نبیلہ نے ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں شعبہ بزنس اور دفتر ملازمت پیشہ خواتین کو مدعو کیا گیا اور انہیں ”کوئک میک اپ“ کی تربیت دی گئی۔ زیرو میک اپ یا کوئیک میک اپ سے خواتین میک اپ کے لئے بہت سا وقت صرف کرنے کی بجائے اب صرف ایک منٹ میں ہی تیار ہوکر اپنا بہت سا قیمتی وقت بچاسکتی ہیں۔
زیرو میک اپ کی اس تربیتی ورکشاپ میں قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کی ویلفیئر قونصلر مسز صولت بھی موجود تھیں جبکہ پاکستان سوشللیڈیز فورم کی صدر شیریں درانی بھی فورم کی دیگر اراکین کے ساتھ موجود تھیں۔
ان تمام خواتین نے کوئیک میک اپ کے طریقہ کار کو سراہا اور زیرو میک اپ متعارف کروانے پر بیوٹیشن نبیلہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس موقع پر موجود تمام خواتین کو میزبان نبیلہ کی طرف سے بطور تحفہ میک اپ کٹس بھی دی گئیں جس پر تقریب میں موجود تمام مہمان خواتین نے میزبان نبیلہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔