پی ایس ایل تھری کاانعقادکھیل کے میدان میں تازہ ہواکے جھونکے کی مانندہے : شہباز شریف

پی ایس ایل تھری کاانعقادکھیل کے میدان میں تازہ ہواکے جھونکے کی مانندہے : ...
پی ایس ایل تھری کاانعقادکھیل کے میدان میں تازہ ہواکے جھونکے کی مانندہے : شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں پی ایس ایل تھری کاانعقادکھیل کے میدان میں تازہ ہواکے جھونکے کی مانندہے اور یہ عوام کے لیے خوشیوں کی بہار لے کر آیا ہے۔ کسی کوبھی قوم کی خوشیاں نہیں چھیننے دیں گے۔
اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے پی ایس ایل تھری میں شامل انٹرنیشنل کھلاڑیوں اور ٹیموں کو لاہور آمد پرخوش آمدید کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پی ایس ایل کاانعقادکھیل کے میدان میں تازہ ہواکے جھونکے کی مانند ہے۔کرکٹ سے محبت رکھنے والے بہترین ماحول میں کھیل سے لطف اندوزہوں گے۔ شائقین کرکٹ کو اچھا کھیل دیکھنے کو ملے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شائقین کرکٹ کےلئے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں،پی ایس ایل تھری کی انتظامیہ اور کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔پی ایس ایل میچز کے انعقاد سے اقوام عالم کوپاکستان کے پر امن ملک ہونے کا پیغام ملے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنی قوم کی خوشیوں میں بہترین کھیلوں کی تقریبات کا انعقاد کر کے اضافہ کرنا ہے اور ملک دشمن عنا صر کوقوم کی خوشیاں نہیں چھیننے دیں گے۔