لاہور میں بارش نہ رکی تو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سے ایک ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی، مگر کون سی؟ بڑی خبر آ گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) تھری کا میلہ لاہور میں سج چکا ہے جہاں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا میچ کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔سرویوین رچرڈز اپنے ساتھ ایسی شخصیت کو لاہور لے آئے کہ بھارت بھر میں آگ لگ گئی، یہ کون ہے اور اسے اپنے ساتھ کیوں لائے؟ جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”سر رچرڈز آپ کمال ہیں“
کرکٹ شائقین آج کے مقابلے کیلئے پرجوش ہیں اور میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم کا رخ کر رہے ہیں لیکن اس کیساتھ ہی لاہور میں باران رحمت بھی برس پڑی ہے اور وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے شام کے وقت بھی لاہور میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان بھی موجود ہے۔
بارش کا یہ سلسلہ قذافی سٹیڈیم اور اطراف کے علاقوں میں بھی جاری ہے اور اگر یہ سلسلہ یوں ہی جاری رہا تو آج کا میچ بھی متاثر ہو سکتا ہے کیونکہ میچ شام سات بجے شروع ہونا ہے۔ اور ایسا ہونے کی صورت میں ایک ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی اور ایک ٹیم کراچی کنگز کیخلاف اگلا میچ کھیلے گی۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”35 سال دنیا کے سامنے عمران خان کا دفاع کیا لیکن اب نہیں کروں گا کیونکہ۔۔۔“ پاکستان کی معروف ترین شخصیت بھی میدان آ گئی، ایسا اعلان کر دیا کہ عمران خان بھی پریشان ہو جائیں گے
اگر بارش کے باعث آج کا پلے آف میچ منسوخ ہو گیا تو بہترین رن ریٹ کی بدولت پشاور زلمی کی ٹیم کراچی کنگز کیساتھ اگلا میچ کھیلے گی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔ لیگ مرحلے کے اختتام کے وقت پوائنٹس ٹیبل پر دونوں ٹیموں کے پوائنٹس تو 10,10 ہی تھے لیکن پشاور زلمی کا رن ریٹ 0.464 رہا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا رن ریٹ 0.312 رہا اور یہی وجہ ہے کہ پشاور زلمی کا پلڑا بھاری ہے۔