لاہور میں اس وقت کتنی بارش ہو رہی ہے اور کیا آج کا میچ متاثر ہو گا؟ تمام تفصیلات جانئے

لاہور میں اس وقت کتنی بارش ہو رہی ہے اور کیا آج کا میچ متاثر ہو گا؟ تمام ...
لاہور میں اس وقت کتنی بارش ہو رہی ہے اور کیا آج کا میچ متاثر ہو گا؟ تمام تفصیلات جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سرفراز علی) پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کا میلہ لاہور میں سج چکا ہے اور پہلا میچ دیکھنے کیلئے شہریوں کی آمد جاری ہے جنہوں نے ناصرف مختلف روپ اپنا رکھے ہیں اور چہروں پر قومی پرچم بنوا رکھے ہیں بلکہ دھول کی تھاپ پر رقص بھی جاری ہے۔


قذافی سٹیڈیم میں چھکوں چوکوں کی برسات سے پہلے ہی بادل برس پڑے ہیں اور صبح سے ہی لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے مگر کچھ دیر قبل قذافی سٹیڈیم اور اطراف میں ہونے والی موسلادھار بارش نے میچ کی منسوخی کا خدشہ بھی پیدا کر دیا مگر شائقین کرکٹ کے جذبات کم نہ ہوئے جن میں خراب موسم کے باوجود بھی خوب جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔


شائقین کرکٹ کیلئے خوشی کی خبر یہ ہے کہ موسلادھار بارش کا اب کوئی امکان نہیں ہے البتہ شام کے وقت گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان بھی ہے لیکن قوی امید ہے کہ بارش کے باعث میچ متاثر نہیں ہو گا اور شائقین کرکٹ قومی اور بین الاقوامی ہیروز کو ہوم گراﺅنڈ میں کھیلتا دیکھ سکیں گے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ بارش کے باعث اگر میچ منسوخ ہوا تو ناصرف شائقین کرکٹ کا مزہ کرکرا ہو جائے گا بلکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اس ٹورنامنٹ میں سفر بھی اختتام پذیر ہو جائے گا کیونکہ پشاور زلمی بہتر رن ریٹ کے باعث کراچی کنگز کیخلاف اگلے پلے آف میچ کیلئے کوالیفائی کر جائے گی۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -