غیر قانونی تارکین کے خلاف مہم جاری، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 7 لاکھ 93 ہزار 421 افراد گرفتار

غیر قانونی تارکین کے خلاف مہم جاری، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 7 لاکھ 93 ہزار 421 ...
غیر قانونی تارکین کے خلاف مہم جاری، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 7 لاکھ 93 ہزار 421 افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب کے مختلف شہروں میں غیر قانونی تارکین کے خلاف جاری مہم کے دوران گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 7 لاکھ 93 ہزار 421 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں اقامہ اور قانون محنت کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گرفتاری اورملک بدری کی مہم جاری ہے ۔ اس دوران اب تک لاکھوں غیر قانونی تارکین کو گرفتار کر کے انہیں ملک بد ر کیا جاچکا ہے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مہم میں پولیس ، وزارت محنت ، خفیہ پولیس ، سپیشل ٹاسک فورس اور دیگر ادارے جن میں محکمہ بجلی ، پانی اور شہری دفاع شامل ہیں کے اہلکاروں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔مہم ان تارکین کے خلاف ہے جو غیر قانونی طور پر مملکت میں مقیم ہیں یا غیر قانونی طریقے سے سرحد عبور کر کے مملکت میں داخل ہوئے ۔ اس حوالے سے تفتیشی ٹیموں کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مملکت کے تمام شہروں سے حاصل ہونے والے اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 4 ماہ میں گرفتار کئے جانے والوں کی تعداد 793421 رہی جن میں سے سب سے زیادہ تعداد اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی رہی جو 5 لاکھ 67 ہزار سے زائد تھی ۔

دوسرے نمبر پر قانون محنت کی خلاف ورزی کرنے والے تھے جن کی تعداد 67 ہزار 754 تھی ۔ مملکت کی سرحد غیر قانونی طور پر عبور کرکے مملکت میں داخل ہونے والے گرفتار کئے گئے درانداز11 ہزار تھے جن میں سے 60 فیصد یمنی شہری اور 37 فیصد ایتھوپی باشندے جبکہ 3 فیصد کا تعلق مختلف قومیتوں سے تھا۔ تمام گرفتار شدگان کو مملکت کے قانون محنت اور اقامہ کے مطابق ڈیپورٹیشن سینٹر بھجوا دیا گیا جہا ں انکے خلاف کارروائی کر کے مرحلہ وار انہیں انکے ملکوں میں بھجوایا جارہا ہے ۔ تفتیشی کمیٹی کے ذرائع نے مزید کہا کہ گرفتار شدگان میں 576 ایسے افراد تھے جنہیں غیر قانونی طور پر مملکت کی سرحد پار کرتے ہوئے سرحدی محافظوں نے پکڑا ۔ اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پناہ اور روزگار مہیاکرنے پر 1511 افراد کو حراست میں لیا گیا ۔

قانون کے مطابق ہر وہ شخص مجرم تصور کیا جاتا ہے جو غیر قانونی تارکین کو کسی بھی قسم کی سہولت مہیا کرتا ہے اس حوالے سے 237 سعودیوں کو بھی گرفتار کیا گیا جو غیر قانونی تارکین کے سہولت کار تھے اور انہیں مختلف قسم کی پناہ دیئے ہوئے تھے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی نے گرفتار کئے جانے والے شہریوں میں سے 211 کے خلاف مقدمہ کی سماعت مکمل کرکے انہیں سزا دینے کے بعد رہا کر دیا جبکہ 26 شہریوں کے خلاف مقدمے کی سماعت جاری ہے ۔

کمیٹی کے ذرائع نے مزید بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے غیر قانونی تارکین وطن میں سے 14ہزار 136 افراد کے خلاف تحقیقات جاری ہیں جن میں 11 ہزار 958 مرد جبکہ 2178 خواتین شامل ہیں ۔ تحقیقاتی کمیٹی نے ایک لاکھ 46 ہزار 173 افراد کے خلاف جرمانے اور دیگر سزائیں سنا ئی ہیں ۔ ایک لاکھ 11 ہزار 699 غیر قانونی تارکین کے معاملات سفارتخانوں کو ارسال کئے ہیں تاکہ انکے ملکی قوانین کے تحت سفری دستاویزات مکمل کی جاسکیں۔ ایک لاکھ 96 ہزار 343 غیر قانونی تارکین جن کی سفری دستاویزات مکمل ہو چکی ہیں وہ اپنے ملک روانگی کےلئے باری کے انتظار میں ہیں ۔

واضح رہے مملکت میں غیرقانونی طور پر مقیم تارکین کو پناہ دینا بھی جرم ہے جس پرقید اورجرمانے کے علاوہ ملک بدر ی کی سزا دی جاتی ہے جبکہ قانون محنت کے مطابق اگر کوئی شخص اپنے کفیل کے علاوہ کسی دوسری جگہ کام کرتا ہوا پایا گیا تو اسے بھی گرفتار کرکے ملک بدر کیا جاتا ہے ۔ 

مزید :

عرب دنیا -