گرین لائن منصوبے کا پہلا فیز رواں سال مئی میں مکمل ہوگا: وزیر مملکت مواصلات جنید انور 

گرین لائن منصوبے کا پہلا فیز رواں سال مئی میں مکمل ہوگا: وزیر مملکت مواصلات ...
گرین لائن منصوبے کا پہلا فیز رواں سال مئی میں مکمل ہوگا: وزیر مملکت مواصلات جنید انور 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرمملکت برائے مواصلات جنید چودھری نے کہا ہے کہ گرین لائن منصوبے کا پہلا فیز رواں سال مئی میں مکمل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنید انورچودھری کا کہناتھا کہ گرین لائن منصوبے کا پہلا فیز جو رواں سال مئی میں مکمل ہوگااس کا افتتاح وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے جبکہ گرین لائن منصوبے کا دوسرا فیز دسمبر میں مکمل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ گر ین لائن بس منصوبے سے 4 لاکھ افراد مستفید ہوا کریں گے اورافتتاح کے وقت 21 میں سے 14 بس سٹیشن مکمل ہوچکے ہوں گے لیکن سرجانی ٹاون میں بسوں کے لئے سندھ حکومت نے تاحال جگہ فراہم نہیں کی۔