قطر ائیرلائنز نے اب جہاز میں ایک ایسی سیٹ متعارف کروادی کہ اس پربیٹھ کر آپ کا جہاز سے اترنے کا دل ہی نہ کرے گا

قطر ائیرلائنز نے اب جہاز میں ایک ایسی سیٹ متعارف کروادی کہ اس پربیٹھ کر آپ کا ...
قطر ائیرلائنز نے اب جہاز میں ایک ایسی سیٹ متعارف کروادی کہ اس پربیٹھ کر آپ کا جہاز سے اترنے کا دل ہی نہ کرے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) فضائی کمپنیاں مسافروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے نت نئی سہولیات متعارف کرواتی رہتی ہے اور اب قطر ایئرویز نے اپنے نئے طیارے ’اے 350-1000‘میں ایسی سیٹ متعارف کروا دی ہے کہ مسافروں کا جہاز سے اترنے کو ہی دل نہیں کرے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس نئے طیارے میں ایسی سیٹیں لگائی گئی ہیں جنہیں مسافر بوقت ضرورت کیبن کی شکل میں ڈھال سکتے ہیں جس سے یہ سیٹیں دیگر مسافروں کی نظروں سے اوجھل ہو کر ڈبل بیڈ کی شکل اختیار کر لیں گی۔ ان کیبنز کو ’کیو سوٹ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ایک کیو سوٹ میں دو لوگوں کے آرام کرنے کی جگہ ہو گی اور اس میں دو ٹی وی سکرینیں بھی لگی ہوں گی جس پرکیبن کے دونوں مسافر اپنی اپنی پسند کی تفریح سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔


رپورٹ کے مطابق اس طیارے میں رنگ برنگی ایل ای ڈی روشنیوں کا ایک نظام اور اور ایسے ایئرفلٹرز نصب کیے گئے ہیں جو مسافروں کو تھکن کا احساس نہیں ہونے دیں گے۔اس میں نصب یہ ہاسپٹل گریڈ ایئرفلٹر ہر دو سے تین منٹ بعد کیبن کے اندر کی ہوا کو تبدیل کر دیا کریں گے۔ اس کے علاوہ طیارے کے کیبن کی بلندی بھی تمام طیاروں سے کم رکھی گئی ہے جو 6ہزار فٹ ہے۔اس کی تمام سیٹیں ونڈوز کی سیدھ میں لگائی گئی ہیں اور ونڈوسیٹ پر بیٹھنے والا ہر مسافر باآسانی بیرونی مناظر سے لطف اندوز ہو سکے گا۔قطر ایئرویز گروپ کے چیف ایگزیکٹو اکبر البکر کا کہنا تھا کہ ”قطر ایئرویز ہمیشہ اپنے کسٹمر کو بہتر سے بہتر سہولت فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قطر ایئرویز دنیا کی پہلی فضائی کمپنی ہے جس نے”اے 350-1000“ طیارے کو اپنے بیڑے میں شامل کیا ہے۔“