آدمی نے انٹرنیٹ سے ایک ہزار روپے میں بے کار سی چیز خریدی لیکن جب گھر آئی تو یہ دراصل کروڑوں روپے کی تھی، ایسا کیا تھا؟ جان کر آپ بھی کہیں گے قسمت ہو تو ایسی

آدمی نے انٹرنیٹ سے ایک ہزار روپے میں بے کار سی چیز خریدی لیکن جب گھر آئی تو یہ ...
آدمی نے انٹرنیٹ سے ایک ہزار روپے میں بے کار سی چیز خریدی لیکن جب گھر آئی تو یہ دراصل کروڑوں روپے کی تھی، ایسا کیا تھا؟ جان کر آپ بھی کہیں گے قسمت ہو تو ایسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک برطانوی شخص نے خریدوفروخت کی ویب سائٹ ’ای بے‘ سے محض 7پاﺅنڈ (تقریباً 1ہزار روپے) ایک معمولی سی تصویر خریدی ۔ جب وہ تصویر گھر آئی تو اس کے متعلق ایسا انکشاف ہوا کہ اس شخص کی تو جیسے لاٹری ہی نکل آئی، بیٹھے بٹھائے کروڑ پتی ہو گیا۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق جسٹن وائٹنگ نامی اس شخص نے جو تصویر خریدی تھی وہ امریکہ کے معروف ڈاکو جیسی جیمز کی تھی۔


جیسی جیمز 5ستمبر 1847ءکو پیدا ہوا تھا اور 3اپریل 1882ءکو پولیس کے ساتھ مقابلے میں مارا گیا۔ اس نے جیمز ینگر کے نام سے ایک گینگ بنا رکھا تھا جو ٹرینوں، بینکوں اور دیگر جگہوں پر بڑی وارداتیں کرتا تھا۔ برطانوی قصبے سپالڈنگ کے45سالہ جسٹن نے تصویر گھر آنے پراسے قدیم سمجھتے ہوئے نوادرات کے ایک ماہر کو دکھائی جس نے اس کی قیمت کا تخمینہ کروڑوں میں لگایا۔ جسٹن کا کہنا تھا کہ ”مجھے جیسی جیمز میں بہت دلچسپی ہے، میں نے اس پر لکھی جانے والی کئی کتابیں پڑھیں اور اس کی تصاویر اکٹھی کرنے کا مشغلہ بنا لیا۔ میں نے اس کی جتنی بھی تصاویر مجھے ملیں وہ کاپی تھیں۔ یہ تصویر بھی میں نے کاپی سمجھی لیکن جب وہ مجھے ملی تو مجھے شک گزرا کہ شاید یہ اصلی تصویر ہے۔ میں نے وہ ایک ماہر کو دکھائی تو میرا شک درست ہوا۔ اس ماہر نے مجھے بتایا کہ اس کی کم از کم قیمت 20لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 32کروڑ روپے) ہے۔ یہ تصویر 19ویں صدی میں کیلیفورنیا کے ماہر فوٹوگرافر ول ڈنیوے نے بنائی تھی۔ یہ تصویر اس وقت بنائی گئی جب جیسی جیمز کی عمر محض 14سال تھی۔“