”چوہدری نثار کو اگر نوازشریف نے الیکشن میں ٹکٹ نہیں دیا تو وہ اس پارٹی کی طرف سے الیکشن لڑیں گے “بڑے سیاستدان نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ سن کر چوہدری نثار خود بھی دنگ رہ جائیں گے

”چوہدری نثار کو اگر نوازشریف نے الیکشن میں ٹکٹ نہیں دیا تو وہ اس پارٹی کی طرف ...
”چوہدری نثار کو اگر نوازشریف نے الیکشن میں ٹکٹ نہیں دیا تو وہ اس پارٹی کی طرف سے الیکشن لڑیں گے “بڑے سیاستدان نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ سن کر چوہدری نثار خود بھی دنگ رہ جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے دعویٰ کیاہے کہ چوہدری نثار جو کہتے ہیں کہ وہ این اے 59 سے الیکشن لڑیں گے اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے دماغ میں یہ چیز ہے موجود ہے کہ اگر نوازشریف نے ٹکٹ نہیں دیا تو وہ پی ٹی آئی سے الیکشن لڑیں گے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ چوہدری نثار نے اعلان کیا کہ ان کا عمران خان سے تین سال سے کوئی رابطہ نہیں ہے اس کا جواب تو فواد چوہدری ہی دے سکتے ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ وہ عمرا ن خان سے رابطے میں ہیں ۔ نبیل گبول نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار نے کہا کہ وہ این اے 59 سے ہی الیکشن لڑیں گے اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ وہاں سے آزاد حیثیت میں الیکشن نہیں لڑیں گے بلکہ ان کے دماغ کے کسی کونے میں یہ بات موجود ہے کہ اگر نوازشریف نے انہیں ٹکٹ نہیں دیا تو وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے ۔

مزید : قومی