سوڈان اور ایتھو پیا سے مل کر دریائے نیل سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں: مصری صدر

سوڈان اور ایتھو پیا سے مل کر دریائے نیل سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں: مصری صدر
سوڈان اور ایتھو پیا سے مل کر دریائے نیل سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں: مصری صدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ (آن لائن)مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ ان کا ملک سوڈان اور ایتھوپیا سے مل کر دریائے نیل سے اجتماعی فائدہ حاصل کرنا چاہتا ہے اور وہ اس سلسلے میں ان سے مل کر کام کر رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر عبدالفتاح السیسی نے دارالحکومت قاہر ہ میں اپنے سوڈانی ہم منصب عمر حسن البشیر سے ملاقات کی۔ انھوں نے مصر اور سوڈان کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے کوششوں کا اعلان کیا۔اس موقع پر صدر عمر البشیر نے کہا کہ سوڈان مصر کیساتھ کے کسی بھی اختلاف کو طے کرنے کو تیار ہے اور وہ اس کی سلامتی کا خواہاں ہے۔انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مصر اس وقت انتخابات کے دور سے گزر رہا ہے اور ان کا وفد مصر کے استحکام اور صدر السیسی کی حمایت کے لیے بروقت یہ دورہ کررہا ہے۔