سعودی ولی عہدسے دوستی پر فخر ہے: ڈونلڈ ٹرمپ کا شہزادہ سلمان سے ملاقات پر بیان 

سعودی ولی عہدسے دوستی پر فخر ہے: ڈونلڈ ٹرمپ کا شہزادہ سلمان سے ملاقات پر بیان 
سعودی ولی عہدسے دوستی پر فخر ہے: ڈونلڈ ٹرمپ کا شہزادہ سلمان سے ملاقات پر بیان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے سعودی ولی عہدسے دوستی پر فخر ہے، سعودی عرب نے دہشتگردی اوراس کی فنڈنگ کے خاتمے کے لئے اہم اقدامات کئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان نے ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاوس میں ملاقات کی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر امریکی صدرکا گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ واشنگٹن اورسعودی عرب کے ساتھ تعلقات بہترہوئے ہیں جبکہ ہم مشرق وسطیٰ میں دہشتگردوں کی فنڈنگ بندکرناچاہتے ہیں، یہی نہیں سعودی عرب نے بھی دہشتگردی اوراس کی فنڈنگ کے خاتمے کے لئے اہم اقدامات کئےہیں۔دوسری جانب سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کا کہناتھا کہ ہمارے امریکاسے80برس سے باہمی احترام کی بنیادپرمبنی تعلقات قائم ہیں اور ہم امریکا کے ساتھ تعلقات مزیدبہترکرناچاہتے ہیں جبکہ سعودی عرب اور امریکا 200ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر کام کر یں گے۔