’’امریکہ میں فائرنگ کے بڑھتے واقعات نے دنیا کی سپر طاقت کہلانے والے ملک کی اندرونی سیکیورٹی صورتحال کا پول کھول دیا ‘‘امریکہ میں اب تک کتنے افراد کو نشانہ بنایا گیا ؟تعداد جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

’’امریکہ میں فائرنگ کے بڑھتے واقعات نے دنیا کی سپر طاقت کہلانے والے ملک کی ...
’’امریکہ میں فائرنگ کے بڑھتے واقعات نے دنیا کی سپر طاقت کہلانے والے ملک کی اندرونی سیکیورٹی صورتحال کا پول کھول دیا ‘‘امریکہ میں اب تک کتنے افراد کو نشانہ بنایا گیا ؟تعداد جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر میں دہشت گردی کے نام پر جنگ لڑنے اور سپر طاقت کہلانے والے ملک امریکہ کی ریاست میری لینڈ میں آج ایک نامعلوم مسلح شخص نے سکول میں گھس کر فائرنگ کر دی ،اس افسوس ناک واقعہ میں حملہ آور سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں،امریکہ میں کسی سکول کے طلباء پر ہونے والی فائرنگ کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے ، امریکا میں اس سے قبل بھی سکولوں میں فائرنگ کے واقعات پیش آتے رہے ہیں جہاں درجنوں معصوم طلبہ اپنی جان سے ہاتھ بیٹھے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ماہ 2 مارچ کو امریکا کی ریاست مشی گن کی ایک یونیورسٹی میں اندورنی تنازع کے دوران فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے تھے،سینٹرل مشی گن یونیورسٹی کے بیان میں کہا گیا تھا کہ ہلاک ہونے والے افراد یونیورسٹی کے طالب علم نہیں ہیں جبکہ واقعہ یونیورسٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔قبل ازیں 15 فروری 2018 کو ریاست فلوریڈا کے ایک مقامی سکول میں 19 سالہ طالب علم نے اپنے ساتھی طالب علموں اور اساتذہ پر فائرنگ کر کے 17 کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا تھا۔مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار مشتبہ ملزم 19 سالہ نکولس کروز ہائی سکول کا سابق طالب علم تھا جن کو انتظامیہ نے بعض مذموم حرکات کی وجہ سے بے دخل کردیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم نے سکول کے اندر گھس کر الارم بجایا جس سے بھگدڑ مچ گئی اور پھر طلبا پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

یاد رہے کہ 2017 میں متعدد ایسے واقعات پیش آئے جس میں سیکڑوں امریکی شہری لقمہ اجل بنے۔گزشتہ برس ستمبر میں امریکا کی ریاست لاس اینجلس کے شمال مغربی علاقے میں واقع ایک سکول میں فائرنگ سے ایک طالب علم ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔بعدازاں اگلے ہی مہینے یعنی اکتوبر 2017 میں امریکی شہر لاس ویگاس میں میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 58 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔پھر نومبر 2017 میں ریاست ٹیکساس کے ایک چرچ میں فائرنگ سے 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔امریکا میں گزشتہ برس دسمبر میں ریاست نیو میکسیکو کے ہائی اسکول میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے سکول کے اندر داخل ہو کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 طلبہ ہلاک ہوگئے تھے جبکہ فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو بھی جوابی کارروائی میں ہلاک کردیا گیا تھا۔اس سے قبل دسمبر 2015 میں امریکی ریاست سان برنارڈینو میں معذور افراد پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، امریکی پولیس کے مطابق ایک نئے شادی شدہ جوڑے نے سان برنارڈینو میں قائم معذور افراد کے سینٹر میں منعقدہ تقریب کے دوران فائرنگ کر کے 14 افراد ہلاک اور 22 زخمی کو زخمی کردیا تھا۔