خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار 25 مارچ کو ہوگا

خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار 25 مارچ کو ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) دادا بھائی انسٹیٹوٹ آف ہائر ایجوکیشن اور مقامی ایونٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر25 مارچ 2019 ؁ء بروز پیر شام 3 بجے سیمینار بعنوان’’ خواتین کے مسائل‘‘ انسٹیٹوٹ کے مین کمپس واقع ، ہل پارک شہید ملت روڈکراچی،میں منعقد ہوگا ۔جس کی صدارت معروف ماہر تعلیم سابق چانسلر اور ڈین دادا بھائی انسٹیٹوٹ آف ہائر ایجوکیشن کی ڈاکٹر شہانہ عروج کاظمی کرینگی۔ جبکہ مہمان مقررین میں ڈاکٹر صبیحہ عیسیٰ عبداللہ ، سینٹر عبدالحسیب خان ، محترمہ صفورا خیری، محترمہ شگفتہ فرحت ، ڈاکٹر سیف الرحمن ، ڈاکٹر جاوید منظر ، طلت حسین ، ڈاکٹر مختار احمد ، قمر رضوی اور دیگر شامل ہے ۔ تقریب کی نظامت معروف اینکرشاہد مسرور انجام دینگے، اعلامیہ میں خواتین کے حقوق کی تنظیموں سے وابستہ خواتین و حضرات اور دیگر طلبہ و طالبات سے شرکت کی درخواست کی گئی ہے ۔