ہالینڈ میں ٹرام حملے میں زخمی ہونے والے افراد کا تعلق کن ممالک سے ہے ؟ دفتر خارجہ نے تفصیلات جاری کر دیں

ہالینڈ میں ٹرام حملے میں زخمی ہونے والے افراد کا تعلق کن ممالک سے ہے ؟ دفتر ...
ہالینڈ میں ٹرام حملے میں زخمی ہونے والے افراد کا تعلق کن ممالک سے ہے ؟ دفتر خارجہ نے تفصیلات جاری کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایمسٹراڈیم (ڈیلی پاکستان آن لائن )دو روز قبل ہالینڈ کے شہر یوتریخت میں ایک مسلح شخص نے ٹرام پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے گئے تاہم اب پاکستانی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ حملے میں تمام پاکستانی محفوظ رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ” ہمارے سفیر نے معلومات فراہم کی ہیں کہ نیدر لینڈ کے حملے کے دوران تمام پاکستانی محفوظ رہے ہیں ۔“
یاد رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ میں دہشتگرد نے النور اور وڈلین مسجد میں نمازیوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 49 افراد شہید ہو گئے ہیں جن میں 9 پاکستانی بھی شامل ہیں ۔

مزید :

قومی -