خدا نے سپیکر تک پہنچایا اگلی منزل تک بھی پہنچائے گا ،پرویز الٰہی
گجرات(ویب ڈیسک)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ خدا نے سپیکر تک پہنچایا اگلی منزل تک بھی پہنچائے گا۔
روزنامہ دنیا کے مطابق تھانوں کی سیاست کرنیوالے انجام کو پہنچ رہے ہیں،نواز شریف نے جو غدر مچایا اب اللہ کی پکڑ میں آچکے ہیں۔ پولیس کو سیاسی دبائو سے پاک کر دیا گیا ہے ،مصالحتی کمیٹیوں کا قیام احسن اقد ا م ہے جس کی بدولت پولیس اور عوام میں دوریاں کم ہو رہی ہیں۔
شریف دور کا سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹے پرچے درج کرانے کا سلسلہ بند کر دیا گیا ہے ، گجرات میں پولیس میرے مخالف کو بھی انصاف دے ، اصلاحی کمیٹیاں جائز کاموں کیلئے عوام اور پولیس میں پل بنیں گی، نئے سسٹم سے گجرات اب ایک محفوظ شہر ہو گا۔ وہ تھانہ صدر گجرات میں ڈی ایس پی بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
انہو ں نے کہا کہ میرٹ پر کارروائی اور انصاف کیا جائے چاہے میرا بھائی ہی کیوں نہ ہو، ہم نے اپنے مخالف کو بھی انصاف دینا ہے تو ہی عوام کو انصاف ملے گا۔