نیب نے بلاول بھٹو کو 40منٹ تک باہر روک کرانکی زندگی خطرے میں ڈالی ،ترجمان بلاول ہاﺅس
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان بلاول ہاﺅس نے کہا ہے کہ نیب نے بلاول بھٹو کو 40منٹ تک باہر روک کرانکی زندگی خطرے میں ڈالی۔شیخ رشید کی دھمکیوں اور نیب کے عمل سے گہری سازش کی بو آرہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی نیب آفس میں پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی پر ترجمان بلاول ہاﺅس نے کہا ہے کہ نیب نے بلاول بھٹو کو 40منٹ تک باہر روک کرانکی زندگی خطرے میں ڈالی۔شیخ رشید کی دھمکیوں اور نیب کے عمل سے گہری سازش کی بو آرہی ہے ۔
ترجمان بلاول ہاﺅس کا کہناہے کہ ملکی تاریخ کا بدترین تشدد کوڑے برداشت کرنے والے جیالوں کو نہیں ڈرایاجا سکتا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ظالم آمروں کا مقابلہ کیا کٹھ پتلی کیا چیز ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار200 کارکنوں کو فوری رہا اور50 گمشدہ کو بازیاب کیا جائے ۔