لوگوں کو سر عام قتل کی دھمکیاں دینے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا

لوگوں کو سر عام قتل کی دھمکیاں دینے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا
لوگوں کو سر عام قتل کی دھمکیاں دینے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ویب ڈیسک) لوگوں کو قتل کی دھمکی دینے والے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جنوبی لندن میں کروڈن کے علاقے میں ایک کار سوار نے پولیس کو مطلع کیا کہ وہ مسلح ہے اور قتل عام کردے گا۔ پولیس نے نوگھنٹے سے بھی زائد وقت اس سے مذاکرات کیے اور اسے گرفتار کرلیا۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق اس دوران اس علاقے کے چار سکول بند کرادئیے گئے اور قریبی کاروباری عمارتوں اور مکانات کو خالی کرالیا گیا۔ دوسری جانب مشرقی لندن میں ہیورنگ ہلز کے ہیرلڈہل کیمپس میں ایک نوجوان کو چاقو مار کر زخمی کردیا گیا۔ واقعہ کے بعد کیمپس بند کردیا گیا اور پولیس نے اپنی تحقیقات شروع کردیں۔

علاوہ ازیں شیفلڈ میں ایک شاپنگ مال میں ایک مرد اور عورت کو پیچ کس کے وار کرکے شدید زخمی کردیا گیا جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے موقع سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے اور علاقے کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے۔

مزید :

برطانیہ -