بلاول بھٹو نے نیب تفتیشی حکام کو بیان قلمبند کر وا دیا ، کیا کہا ؟ جانئے

بلاول بھٹو نے نیب تفتیشی حکام کو بیان قلمبند کر وا دیا ، کیا کہا ؟ جانئے
بلاول بھٹو نے نیب تفتیشی حکام کو بیان قلمبند کر وا دیا ، کیا کہا ؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نیب تفتیشی حکام کو اپنا بیان قلمبند کر وا دیا ہے جس میں انہوں نے جعلی اکاﺅنٹس کیس سے مکمل اظہار لا تعلقی کرتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں مجھے کیسز میں کیوں شامل کیا گیاہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ بلاول نے بیان قلمبند کرواتے ہوئے کہا کہ پارک لین کمپنی جس وقت قائم ہوئی میں اس وقت صرف ایک سال کا تھا ، کبھی بھی کرپشن کی حمایت نہیں کی ، نیب کو حقائق کو مد نظر کھنا چاہیے ، امید ہے نیب دوبارہ نہیں بلائے گی ۔
یاد رہے کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نیب میں پیشی کیلئے پہنچے تو وہاں بڑی تعداد میں کارکنان موجود تھے اور ان کی آمد سے قبل پولیس اور کارکنان کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی جس کے بعد پولیس نے پی پی کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار بھی کیا ۔
بلاول اور آصف زرداری نیب آفس پہنچے تو پولیس نے دروازے بند کر رکھے تھے تاکہ کارکنان اندر داخل نہ ہو سکیں جس کے باعث بلاول کو بھی باہر انتظارکرنا پڑا تاہم جیسے ہی دروازہ کھولا گیا تو پولیس کارکنوں کو روکنے میں مکمل کامیاب نہیں ہوئی اور ان کے ساتھ پچاس سے زائد کارکنان بھی اندر داخل ہو گئے ۔

مزید :

قومی -