اسلام فوبیا کی روک تھام کے حوالے سے موثر اقدامات کرنے چاہئیں: امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق

اسلام فوبیا کی روک تھام کے حوالے سے موثر اقدامات کرنے چاہئیں: امیر جماعت ...
 اسلام فوبیا کی روک تھام کے حوالے سے موثر اقدامات کرنے چاہئیں: امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (وقار نسیم وامق) امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے سعودی عرب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کو عملی اقدامات کرتے ہوئے دہشت گردی کے مرتکب عناصر کو قرار واقعی سزا دلانی چاہئیے اور اسلام فوبیا کی روک تھام کے حوالے سے موثر اقدامات کرنے چاہئیں، دارلحکومت ریاض میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے نیوزی لینڈ واقعے میں نمازیوں کی شہادت کے واقعے کو گھنوانا جرم قرار دیتے ہوے کہا کہ یورپ بھر میں اس سے قبل بھی مسلمانوں کے خلاف تعصب روا رکھا جاتا ہے اور مسلمانوں پر حملے کیے جاتے رہے ہیں تاہم نیوزی لینڈ واقعے نے پوری امت مسلمہ کو ہلا کر رکھ دیا ہے لہذا اب ضرورت ہے کہ یورپی یونین اور نیوزی لینڈ اسلام فوبیا کے خاتمے کے لئے اقدامات کرے۔
امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا پاکستان میں سودی نظام کے خاتمے کے لئے اسلامی نظریاتی کونسل سے رجوع کیا جاے گا اور حکومت کو مجبور کیا جاے گا کہ وہ اس نظام کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کرے جبکہ موجودہ حکومت اپنے ابتدائی مراحل میں ہی بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور گزشتہ حکومتوں کی نسبت کئی گنا قرضے لیکر مہنگائی میں ریکارڈ توڑ اضافہ کر رہی ہے ملکی قرضوں کے اعداو شمار کو ملک کا وزیر خزانہ انتہائی غلط انداز میں پیش کرکے عوام کو گمراہ کر رہا ہے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق ہو چکا ہے مگر حکمران جماعت کی کارگردگی انتہائی مایوس کن ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان قرضے لینے کو نا صرف برا گردانتے تھے بلکے قرض لینے پر خودکشی کرنے کا اعلان بھی کر چکے تھے مگر اب وہ خود اپنے دعووں سے یوٹرن لے چکے ہیں بجلی گیس اور اشیاء خوردونوش عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں جس سے نچلے طبقے میں مایوسی پھیل رہی ہے۔

سینٹر سراج الحق نے کہا کہ افغانستان کے معاملات میں پیش رفت ہو رہی ہے جو کہ خوش آئند ہے کیونکہ امن سے بھرپور افغانستان محفوظ پاکستان کی ضمانت ہے کشمیر کے ایشو کو بھی حل کرنے کے لئے عالمی طاقتوں اور اقوام عالم کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ آج پاکستان اور بھارت کے مابین جو کشیدگی پائی جاتی ہے اس کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر کا حل نا ہونا ہے خیبر پختون خواہ میں ترقیاتی کاموں کی جانب سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پشاور میٹرو پروجیکٹ مذاق بن کر رہ گیا ہے اور لاگت کے اعتبار سے پشاور میٹرو مہنگا ترین منصوبہ ہے جبکہ گزشتہ صوبائی حکومت میں پانچ سال گزارنے کے باوجود وفاقی حکومت کے کئی وزراء کے بیان افسوس ناک ہیں کہ ابھی وہ ملکی معاملات کو سمجھ رہے ہیں اور کام کرنے کا سلیقہ سیکھ  رہے ہیں حکومت کو چاہئیے کہ وہ اپنا قبلہ درست کرے اور اپنے وعدوں کو نبھائے جس میں پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں جیسے وعدوں کو عملی جامہ پہنائے اور مہنگائی کو کم کرے تاہم 23 مارچ کے بعد مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی پریس کانفرنس سے رانا عبدالروف اور حافظ عبدالوحید نے بھی خطاب کیا اور صحافیوں کو بتایا کہ 22 مارچ کو مجلس پاکستان بڑا پروگرام منعقد کرے گی جس میں قیام پاکستان کے مقاصد پر بھرپور روشنی ڈالی جاے گی جس کے مہمان خاص بھی سینٹر سراج الحق ہی ہونگے۔

مزید :

عرب دنیا -