منشیات سمگلنگ کیس ، عدالت نے غیر ملکی ماڈل ٹریزا کو قید کی سزا سنا دی

منشیات سمگلنگ کیس ، عدالت نے غیر ملکی ماڈل ٹریزا کو قید کی سزا سنا دی
منشیات سمگلنگ کیس ، عدالت نے غیر ملکی ماڈل ٹریزا کو قید کی سزا سنا دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیک رپبلک کی ماڈل ٹریزا کو عدالت نے منشیات سمگلنگ کیس میں 8 سال 8 ماہ کی قید کی سزا سنا دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج شہزاد رضا نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے غیر ملکی ماڈل کو قید کی سزا کے علاوہ ایک لاکھ 13 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے تاہم عدالت کی جانب سے شریک ملزم حفیظ کو بری کر دیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ ملزمہ ٹریزا کو 10 جنوری 2018 کو ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جن کے قبضہ سے 9کلو ہیروئن برآمد کی گئی تھی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -