منشیات سمگلنگ کیس، سزا سنتے ہی غیر ملکی ماڈل ٹریزا نے کیا کیا ؟ خبرآ گئی

منشیات سمگلنگ کیس، سزا سنتے ہی غیر ملکی ماڈل ٹریزا نے کیا کیا ؟ خبرآ گئی
منشیات سمگلنگ کیس، سزا سنتے ہی غیر ملکی ماڈل ٹریزا نے کیا کیا ؟ خبرآ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کی سیشن عدالت نے منشیات سمگلنگ کیس میں غیر ملکی ماڈل ٹریزا کو آٹھ سال اور آٹھ ماہ کی قید کی سزا سنا دی ہے جبکہ ان پر ایک لاکھ تیرہ ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ماڈل ٹریزا کے کیس کا فیصلہ سننے کیلئے چیک رپبلک سفارت خانے کی ڈپٹی سکریٹری بھی موجود تھیں تاہم جیسے ہی فاضل جج کی جانب سے کیس کا فیصلہ سنایا گیا تو ملزمہ ٹریزا نے کمرہ عدالت میں رونا شروع کر دیا ۔
یاد رہے کہ غیر ملکی ماڈل ٹریزا کو 10 جنوری 2018 کو ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جن کے قبضہ سے تقریبا نو کلو ہیروئن برآمد گئی تھی جس کے بعد ان کا کیس لاہور کی سیشن عدالت میں چلا ۔