پارک لین کمپنی کے قیام کے وقت حصے دارنہیں تھا،سابق صدر آصف زرداری نے نیب میں بیان ریکارڈ کرا دیا

پارک لین کمپنی کے قیام کے وقت حصے دارنہیں تھا،سابق صدر آصف زرداری نے نیب میں ...
پارک لین کمپنی کے قیام کے وقت حصے دارنہیں تھا،سابق صدر آصف زرداری نے نیب میں بیان ریکارڈ کرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نیب میں پیشی کے بعد واپس روانہ ہو گئے،نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا جعلی اکاﺅنٹس کیس میں ابتدائی بیان قلمبند کرلیا،دونوں رہنماﺅں نے تفصیلی جواب کیلئے مہلت مانگ لی ،نیب نے سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو تفصیلی سوالنامہ فراہم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں نیب میں پیش ہوئے،دونوں رہنماﺅں سے الگ الگ کمرے میں تحقیقات کی گئیں،نیب کی 11 رکنی تحقیقاتی ٹیم سابق صدر آصف زرداری سے پوچھ گچھ کی جبکہ بلاول بھٹو زرداری سے نیب کی 5 رکنی ٹیم نے تفتیش کی ، آصف زرداری اوربلاول نے نیب ٹیم کوبیان ریکارڈکرایا ،دونوں رہنماﺅں نے تفصیلی جواب کیلئے مہلت مانگ لی ،نیب نے سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو تفصیلی سوالنامہ فراہم کردیا۔
سابق صدر آصف زرداری نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ پارک لین کمپنی کے قیام کے وقت حصے دارنہیں تھا،پارک لین کمپنی میں 2009 کے دوران حصے داربنا،سابق صدر نے کہا کہ 2009 کے بعدتمام ٹرانزیکشنزکاریکارڈموجودہے۔