سندھ میں جنگلات کی کٹائی سے متعلق کیس ،سپریم کورٹ نے 6 ہفتے میں پیشرفت رپورٹ طلب کر لی

سندھ میں جنگلات کی کٹائی سے متعلق کیس ،سپریم کورٹ نے 6 ہفتے میں پیشرفت رپورٹ ...
سندھ میں جنگلات کی کٹائی سے متعلق کیس ،سپریم کورٹ نے 6 ہفتے میں پیشرفت رپورٹ طلب کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سندھ میں جنگلات کی کٹائی سے متعلق کیس میں 6 ہفتے میں پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ جوزمین واگزارکرائی ہے وہ جنگلات کے مقصدکیلئے استعمال ہوگی،اس زمین کاکوئی دوسرااستعمال نہیں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جنگلات کی کٹائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔سیکرٹری جنگلات نے بتایاکہ 52 ہزار ایکڑپرلیز کینسل کی گئی،ایک لاکھ 45 ہزارایکڑپرغیرقانونی قبضہ ختم کرایاگیا،سیکرٹری جنگلات نے کہا ہے کہ78 ہزارایکڑغیرقانونی الاٹمنٹ ختم کرائی گئی ۔
عدالت نے 6 ہفتے میں کیس کی پیشرفت رپورٹ طلب کرلی ،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ کرپٹ افسران کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی گئی،زمین واگزارکرائی ہے وہ جنگلات کے مقصدکیلئے استعمال ہوگی۔
جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ اس زمین کاکوئی دوسرااستعمال نہیں ہوگا،عدالت نے کیس کی سماعت 6 ہفتے تک ملتوی کردی۔