توہین عدالت کیس، سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن سے جواب طلب

توہین عدالت کیس، سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن سے جواب طلب
توہین عدالت کیس، سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعظم عمران خان کےخلاف توہین عدالت کیس میں سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن سے جواب طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں قائم مقام چیئرمین کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی تعیناتی پر وزیر اعظم کےخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے ؟درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم کو اس کیس میں پارٹی بنایا گیا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے کی تعیناتی کے حوالے سے عدالت کے 29 دسمبر 2017 کے فیصلے کی خلاف ورزی کی گئی۔
عدالت سے استدعا کی گئی کہ فریقین کو ذاتی حیثیت میں طلب کر کے توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اور قائم مقام چیئرمین سی ڈی سے کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیا جائے۔وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے سے متعلق میرٹ پر اورقانون کو مدنظر رکھ کر تعیناتی کا حکم دیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن کو جواب طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔