”شین واٹسن نے پاکستان جانے کیلئے اضافی رقم نہیں مانگی بلکہ مطالبہ کیا کہ اگلے ٹورنامنٹ میں مجھے۔۔۔“ ندیم عمر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ آپ بھی واٹسن کو داد دئیے بغیر نہ رہ سکیں گے

”شین واٹسن نے پاکستان جانے کیلئے اضافی رقم نہیں مانگی بلکہ مطالبہ کیا کہ ...
”شین واٹسن نے پاکستان جانے کیلئے اضافی رقم نہیں مانگی بلکہ مطالبہ کیا کہ اگلے ٹورنامنٹ میں مجھے۔۔۔“ ندیم عمر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ آپ بھی واٹسن کو داد دئیے بغیر نہ رہ سکیں گے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے کہا ہے کہ شین واٹس نے پاکستان آنے کیلئے کوئی اضافی معاوضہ نہیں لیا۔

نجی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں ندیم عمر نے کہا کہ شین واٹسن کو بھی اتنا ہی اضافی معاوضہ دیا گیا جتنا تمام ٹیموں میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کے بدلے میں ملا اور اس میں کوئی سچائی نہیں ہے کہ شین واٹسن نے پاکستان آنے کیلئے اضافی رقم طلب کی۔

انہوں نے دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ شین واٹسن نے اضافی معاوضے کا مطالبہ تو نہیں کیا البتہ یہ ضرور کہا کہ اگلی بار جو معاہدہ کریں اس میں اضافہ کر دیجئے گا جس پر ہم بھی تیار ہو گئے۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update