اقتصادی رابطہ کمیٹی کی شمالی وزیرستان کے عارضی بے گھرافرادکی بحالی کیلئے فنڈزکے اجرا کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی شمالی وزیرستان کے عارضی بے گھرافرادکی بحالی کیلئے ...
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی شمالی وزیرستان کے عارضی بے گھرافرادکی بحالی کیلئے فنڈزکے اجرا کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد(صباح نیوز)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے شمالی وزیرستان کے عارضی طورپر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس میں وفاقی انتظامیہ اور ترقیاتی ڈویژن کیلئے بیس کروڑ 26 لاکھ37 ہزار کی تکنیکی امداد اور وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی وزارت کے تحت بیرون پاکستان چیئرز کیلئے ایک کروڑ 24 لاکھ 9 ہزار روپے کی منظوری دی گئی۔