خاتون نے صحت کے لئے انجکشن سے پھلوں کا جوس اپنے جسم میں داخل کردیا، نتیجہ کیا نکلا؟ جان کر آپ کبھی غلطی سے بھی یہ کام نہ کریں

خاتون نے صحت کے لئے انجکشن سے پھلوں کا جوس اپنے جسم میں داخل کردیا، نتیجہ کیا ...
خاتون نے صحت کے لئے انجکشن سے پھلوں کا جوس اپنے جسم میں داخل کردیا، نتیجہ کیا نکلا؟ جان کر آپ کبھی غلطی سے بھی یہ کام نہ کریں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) پھلوں کا جوس پینے کے لیے ہوتا ہے لیکن چین میں ایک خاتون نے صحت مندی کے لیے پھلوں کا جوس ٹیکے کے ذریعے اپنے جسم میں داخل کر لیا جس سے اس کی ایسی حالت ہوگئی کہ جان کر کوئی ایسی حرکت نہ کرے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ 51سالہ خاتون چند ہفتے تک انجکشن کے ذریعے پھلوں کا جوس اپنے جسم میں داخل کرتی رہی جس سے اس کے لگ بھگ تمام اندرونی اعضاءمتاثر ہوئے۔ اس کے جگر، گردوں، پھیپھڑوں اور حتیٰ کہ دل پر اس سے انتہائی شدید منفی اثرات مرتب ہوئے اور وہ موت کے منہ میں پہنچ چکی تھی جب اسے ہسپتال لایا گیا۔


رپورٹ کے مطابق خاتون 5دن تک چینی صوبے ہنان کی ژیانگ نن یونیورسٹی کے ہسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رہی۔ اس کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ خاتون نے 20مختلف قسم کے پھلوں کا جوس اپنے جسم میں داخل کیا۔ اس سے پہلے تو اس کے پورے جسم پر خارش ہونی شروع ہوئی اور جسم کا درجہ حرارت بڑھ گیا اور پھر اسے غشی کے دورے پڑنے لگے۔ 5دن انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھنے کے بعد اسے جنرل وارڈ میں منتقل کیا گیا اور اب وہ صحت مند ہو چکی ہے۔تاہم اگر اسے ہسپتال لانے میں تھوڑی سی بھی تاخیر ہو سکتی تو اس کی جان جا سکتی تھی۔“

مزید :

تعلیم و صحت -