بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پولیس اہلکار پر حملہ کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی نیب ہیڈ کوارٹر میں پیشی کے موقع پر بڑی تعداد میں موجود جیالوں نے بھرپور ہنگامہ آرائی کی۔ ان جیالوں کی قیادت مختلف پی پی رہنما کرتے نظر آئے لیکن بلاول کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر کی پولیس اہلکار پر حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی نیب ہیڈ کوارٹر میں پیشی کے موقع پر سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر آپے سے باہر نظر آئے۔ انہوں نے پی پی کے کارکنوں کے ساتھ مل کر پہلے تو ایک پولیس کی گاڑی پر حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن ڈرائیور گاڑی بھگا کر لے گیا۔ گاڑی قابو میں نہ آئی تو سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر واپس مڑے اور میڈیا وین کے پاس کھڑے ایک پولیس اہلکار پر حملہ کردیا۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پولیس اہلکار کا گریبان پکڑ کر اسے دھکے دیے جبکہ کارکنوں نے پولیس اہلکار پر خوب ہاتھ صاف کیے۔
سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کی جانب سے نامناسب رویہ اپنائے جانے کے باعث سوشل میڈیا پر پیپلز پارٹی کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
۔۔۔ ویڈیو دیکھیں ۔۔۔