’میں پاکستان آرہا ہوں‘ معروف امریکی ویڈیو بلاگر نے اعلان کردیا اور ساتھ ہی بھارتیوں کو تنقید کا نشانہ بھی بنا ڈالا

’میں پاکستان آرہا ہوں‘ معروف امریکی ویڈیو بلاگر نے اعلان کردیا اور ساتھ ہی ...
’میں پاکستان آرہا ہوں‘ معروف امریکی ویڈیو بلاگر نے اعلان کردیا اور ساتھ ہی بھارتیوں کو تنقید کا نشانہ بھی بنا ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے معروف ویڈیو بلاگر ڈریو بنسکی نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پاکستان آنے کا اعلان کرتے ہوئے بھارتیوں کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔ ڈریو بنسکی نے اس پوسٹ میں لکھا کہ ”میں کل پاکستان آ رہا ہوں اور وہاں 12دن قیام کروں گا۔ پاکستان وہ ملک ہے جس کے بارے میں میں نے بہت کچھ سن رکھا ہے اور یہ سالوں سے میری فہرست میں سب سے اوپر ہے۔ اس پوسٹ میں میں یہ فوٹو شیئر کر رہا ہو جو میں نے بھارت میں بنائی تھی کیونکہ مجھے پچھلے چند ہفتوں میں بھارتی شہریوں کی طرف سے 3ہزار سے زائد پیغامات مل چکے ہیں جن میں انہوں نے مجھے کہا ہے کہ ’پاکستان مت جانا، وہاں تم قتل ہو جاﺅ گے۔ وہ ایک دہشت گرد ملک ہے۔‘


ڈریو بنسکی نے مزید لکھا کہ ”بھارتیوں کے ان پیغامات کے باوجود اب میں کراچی سے لاہور تک اور اسلام آباد سے دورافتادہ شمالی علاقوں تک، پاکستان کے مہربان لوگوں سے ملنے کا اور انتظار نہیں کر سکتا۔ میں وہاں جا رہا ہوں اور آپ لوگوں کو دکھاﺅں گا کہ پاکستان کتنا خوبصورت ملک ہے۔ اور انڈیا.... میں تم لوگوں سے پیار کرتا ہوں لیکن تم لوگ مجھے جو یہ اشتعال انگیز پیغامات بھیج رہے ہو، اب میں اور انتظار نہیں کر سکتا، میں پاکستان جا کر وہاں جو ویڈیوز پوسٹ کروں گا ان پر تمہارا ردعمل دیکھنا چاہتا ہوں۔ تم لوگوں کو احساس ہونا چاہیے کہ پاکستان کا کلچر بھی آپ ہی کے ملک جیسا ہے۔“

مزید :

تفریح -