انڈین نیشنل کانگریس کا معروف رہنما آدھی رات کو طالبہ کے دروازے پر پہنچ گیا، لڑکی نے اپنی عزت کیسے بچائی؟ خبر آگئی

انڈین نیشنل کانگریس کا معروف رہنما آدھی رات کو طالبہ کے دروازے پر پہنچ گیا، ...
انڈین نیشنل کانگریس کا معروف رہنما آدھی رات کو طالبہ کے دروازے پر پہنچ گیا، لڑکی نے اپنی عزت کیسے بچائی؟ خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ کے شہر دھن باد میں کانگریس کے سینئر رہنما نے آدھی رات کو ایک طالبہ کی عصمت دری کرنے کی کوشش کی جو طالبہ کے شور شرابے کے باعث ناکام ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے دھن بادکے ضلعی نائب صدر منوج سنگھ پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک طالبہ کی عصمت دری کی کوشش کی ہے۔ منوج سنگھ اپنے گھر میں گرلز ہاسٹل چلاتے ہیں ، منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہاسٹل میں مقیم تمام طالبات ہولی کی چھٹیوں پر اپنے گھروں کو چلی گئیں اور صرف 3 طالبات ہاسٹل میں مقیم رہیں۔
مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والی طالبہ جو کہ دھن باد میں گریجوایشن کر رہی ہے نے الزام عائد کیا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب منوج سنگھ آدھی رات کو ہاسٹل آیا اور اس کے کمرے میں نوٹوں کا بنڈل پھینکنے کے بعد زور زور سے دروازہ پیٹنے لگا۔ لڑکی نے جیسے ہی نوٹوں کا بنڈل اور دروازے پر یلغار دیکھی تو وہ ڈر گئی اور اس نے چلانا شروع کردیا۔ اس دوران ہاسٹل میں مقیم دوسری دونوں لڑکیاں بھی چلانے لگیں جس کے باعث ملزم ڈر کر بھاگ گیا۔
واقعے کا پتا چلنے پر بدھ کی صبح اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے طلبہ نے متاثرہ طالبہ سے ملاقات کی اور اس کو دھن باد تھانے لے کر گئے جہاں اس نے تحریری شکایت درج کرائی۔ پولیس نے طالبہ کی شکایت پر کانگریسی رہنما کے بیٹے کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ شروع کردی ہے جبکہ ملزم روپوش ہوچکا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -