سعودی عرب سے آنے والی کرونا وائرس کا شکار خاتون کراچی میں ایک شادی میں گئی تو اس سے کتنے لوگوں میں وائرس پھیلا؟سعید غنی نے تشویشناک بات بتادی

سعودی عرب سے آنے والی کرونا وائرس کا شکار خاتون کراچی میں ایک شادی میں گئی تو ...
سعودی عرب سے آنے والی کرونا وائرس کا شکار خاتون کراچی میں ایک شادی میں گئی تو اس سے کتنے لوگوں میں وائرس پھیلا؟سعید غنی نے تشویشناک بات بتادی

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی وزیر سعید غنی نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ کرونا وائرس کے خطرے کو سنجیدگی سے لیںکیونکہ یہ بہت خطرناک وائرس ہے ،ان کا کہنا ہے کراچی میں مقامی سطح پر کرونا وائرس پھیلنے سے 40لوگ متاثر ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک لوگ اس کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتا یا کہ ایک خاتون سعودی عرب سے آئیں جنہیں کرونا وائرس تھا ،وہ کراچی میں ایک شادی پر چلی گئیں جہاں موجود 12لوگوں میں ان کی وجہ سے وائرس پھیلا ۔سعید غنی نے کہا کہ کرونا وائرس کا پھیلاﺅ کنٹرول کرنے کے لیے لاک ڈاون ضروری ہے کیونکہ آج نسبتاً متاثرہ لوگوں کی تعداد کم ہے لیکن اگر دو مہینے بعد شہروں کو لاک ڈاون کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی تو اس وقت تک یہ وائرس بہت تباہی مچا چکا ہو گا ۔

مزید : قومی