پاکستان میں کرونا متاثرین میں اضافہ، مجموعی تعداد 447 ہوگئی

پاکستان میں کرونا متاثرین میں اضافہ، مجموعی تعداد 447 ہوگئی
پاکستان میں کرونا متاثرین میں اضافہ، مجموعی تعداد 447 ہوگئی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد بڑھ کر 447 ہوگئی ہے۔

حکومتِ پاکستان کی جانب سے کرونا وائرس کے حوالے سے قائم کیے گئے پورٹل کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 117 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کووِڈ 19 سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 447 ہوگئی ہے۔

اس وقت سندھ میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز ہیں اور وہاں متاثرہ افراد کی تعداد 245 ہوچکی ہے۔ بلوچستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 81 ، پنجاب میں 78 اور خیبر پختونخوا میں 23 ہے۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 7 اور آزاد جموں و کشمیر میں کووِڈ 19 کے متاثرین کی تعداد ایک ہے۔

پاکستان میں کرونا وائرس کی وجہ سے اب تک صرف 2 ہلاکتیں ہوئی ہیں جو بدھ کو خیبر پختونخوا میں ہوئی تھیں۔ جمعرات کو پاکستان میں کرونا وائرس سے کوئی مریض جان کی بازی نہیں ہارا۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی