کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی امداد کبھی فراموش نہیں کرینگے، چین

کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی امداد کبھی فراموش نہیں کرینگے، چین

  



بیجنگ (آئی این پی) چین نے کہا ہے کہ صدر ڈاکٹر عارف علوی کا دورہ چین سے ایک بار پھر چین پاک روایتی دوستی کا مظہرہے، وبا کی شروعات میں ہی پاکستان نے چین کو امداد فراہم کی اور حمایت کا اظہار کیا،چین اسے کبھی فراموش نہیں کرے گا، وبائی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کے تقاضوں کے مطابق چین ہر ممکن امداد فراہم کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستانی صدر ڈاکٹر عارف علوی کے دورہ چین سے ایک بار پھر چین-پاک روایتی دوستی کی عکاسی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان کی جانب سے دورہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب چینی حکومت اور عوام کرونا وائرس کے خلاف حتمی فتح کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔ترجمان نے کہا کہ وباء کی شروعات میں ہی پاکستان نے چین کو امداد فراہم کی اور حمایت کا اظہار کیا۔چین اسے کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ترجمان نے کہا کہ دونوں اعلی رہنماؤں کے درمیان اتفاق رائے کی روشنی میں وبائی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کے تقاضوں کے مطابق چین ہر ممکن امداد فراہم کرے گا۔

چین

مزید : ملتان صفحہ آخر /صفحہ آخر