خواجہ سرا حکومتی احکامات پر عملدرآمد تقریبات میں شرکت نہ کریں‘ شاہانہ شانی

خواجہ سرا حکومتی احکامات پر عملدرآمد تقریبات میں شرکت نہ کریں‘ شاہانہ شانی

  



ملتان (سٹی رپورٹر)آل پاکستان شی میل ایسوسی ایشن کی صدر شاہانہ شانی نے تمام خواجہ سراؤں سے کہا ہے کہ وہ کروناوائرس کی وجہ سے شادی بیاہ اور سالگرہ وغیرہ(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

کی تقریبات میں شرکت نہ کریں اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم کرونا کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے حکومت کے ساتھ ہیں اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں شاہانہ شانی نے مزید کہا کہ خواجہ سرا کسی لالچ میں نہ آئیں جیسے ہی موسمی حالات بہتر ہوں گے اور ہائی الرٹ ختم ہوگا تو خواجہ سرا تقریبات میں دوبارہ شرکت کر سکتے ہیں۔

شاہانہ شانی

مزید : ملتان صفحہ آخر