پی ٹی سی ایل کی جانب سے سکھر میں کرونا وائرس کے متاثرہ خاندانوں کے لئے امداد

پی ٹی سی ایل کی جانب سے سکھر میں کرونا وائرس کے متاثرہ خاندانوں کے لئے امداد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



ملتان(نیو زرپورٹر)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) سکھر میں کرونا وائرس سے متاثر خاندانوں کی امداد میں سر فہر ست ہے۔ پہلے مرحلے میں راشن، (بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

ادویات اور احتیاطی تدابیر والی اشیاء پر مشتمل امدادی پیکیج مہیا ء کیا جا رہا ہے۔ صورتحا ل اور ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی پاکستان کے دیگر شہروں میں اپنی کاوشیں،تعاون اور مدد کی فراہمی جاری رکھے گی۔ ان اقدامات پر گفتگو کرتے ہوئے راشد خان، صدر اور سی ای او، پی ٹی سی ایل نے کہا ”وقت کا تقاضاہے کہ دیگرکمپنیوں اور افراد کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ انسانی جان کیلئے انتہائی مہلک وائرس سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کی جا سکے جو اس وقت کی اشد ضرورت ہے۔قومی ادارہ ہونے کے ناطے ہم اس مشکل وقت میں قوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنی صلاحیت کے مطابق تعاون اورمدد کی فراہمی جاری رکھیں گے۔ ادارہ اپنے ملازمین، صارفین اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے فعال اقدامات اٹھانے میں فخر محسوس کرتا ہے۔