وہاڑی‘ پولیس کے مبینہ ناروا رویہ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار کے وکلا کا تیسرے روز بھی احتجاج

وہاڑی‘ پولیس کے مبینہ ناروا رویہ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار کے وکلا کا تیسرے روز ...

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی) پولیس کے وکلاء کے ساتھ مبینہ ناروا رویہ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار وکلاء نے مکمل ہڑتال کرتے ہوئے صدر شہزاد انجم مترو ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری بار میاں فیصل احسان ایڈووکیٹ(بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

کی قیادت میں احتجاج کیا وکلاء نے پولیس کے خلاف ریلی نکالی احتجاجی مظاہرین میں سابق صدر ملک شبیر اعوان سابق سیکرٹری علی اعجاز چوہدری زبیر رسول سرگانہ نصیر احمد بھٹی عمران حیدری غلام حسین شیخ افضل شباب میاں طیب کمبوہ نثار احمد جٹ مہر راشد اقبال گھبیسر افتخار احمد چوہدری احسن سمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ریلی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر بار شہزاد انجم مترو ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری میاں فیصل احسان ایڈووکیٹ نے کہا کہ ضلع بھر میں پولیس گردی کی انتہا ہوچکی ہے قانون صرف غریب لوگوں کیلئے رہ گیا ہے پولیس افسران اور اہلکاران سرعام حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی مہندیوں پر مجروں اور شراب سے لطف اندوز ہورہے ہیں جبکہ پولیس وکلاء کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کررہی ہے اور وکلاء کی درخواستوں پر کوئی کاروائی نہیں کی جاتی ڈی پی او اپنے کرپٹ ترین ملازمین کو تحفظ فراہم کررہا ہے انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی صدر خالد جاوید جوئیہ بدکردار اور کرپٹ ترین شخص ہے اس کا ضلع کچہری میں داخلہ بند ہے وزیراعلی پنجاب,آئی جی پنجاب فوری نوٹس لیں ورنہ حالات کی ذمہ دار انتظامیہ ہوگی وکلاء آئندہ کا لائحہ عمل جلد طے کریں گے اس موقع پر وکلاء نے پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی بعدازاں وکلاء پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

وکلا احتجاج

مزید : ملتان صفحہ آخر