سپریم کورٹ میں تعیناتی نہ ہونے پر جسٹس وقار سیٹھ کا سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع  

سپریم کورٹ میں تعیناتی نہ ہونے پر جسٹس وقار سیٹھ کا سپریم جوڈیشل کونسل سے ...

  



پشاور(این این آئی) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقاراحمدسیٹھ نے سپریم کورٹ میں تعیناتی نہ ہونے پر سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرلیا ہے۔ پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے سینئر قانون دان قاضی انورایڈووکیٹ کی وساطت سے سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست جمع کرائی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الجہاد ٹرسٹ کیس سمیت سپریم کورٹ کے متعدد کیسز میں سینئر موسٹ جج کے حوالے سے فیصلے آئے ہیں، جونیئر ترین ججز کو سپریم کورٹ کیلئے ایویلویٹ کیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جونیئر ججز کو سپریم کورٹ میں تعینات کیا گیا انکی سنیارٹی کو نظر انداز کیا گیا۔ سپریم کورٹ میں تعیناتی نہ ہونے پر سنیارٹی متاثر ہوئی ہے۔واضح رہے کہ جسٹس مظاہر علی اکبرنقوی نے 17 مارچ کو سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا،ان کا تقررسپریم کورٹ کے جج کی اس خالی نشست پرہوا ہے جوسابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہوئی تھی۔

جسٹس وقار سیٹھ

مزید : ملتان صفحہ آخر /صفحہ آخر