حکومت کا صوبہ میں لاک ڈاؤن کا کوئی ارادہ نہیں‘ حنیف پتافی

حکومت کا صوبہ میں لاک ڈاؤن کا کوئی ارادہ نہیں‘ حنیف پتافی

  



ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتا فی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈی جی خان،ملتان،بہاولپور اور لاہور میں چار قرنطینہ سنٹر بنائے گئے ہیں ایران سے آنے والے زائرین کو ان سنٹرز پر رکھا جا رہاہے۔ڈی جی خان غازی یونیورسٹی کیمپس میں چار بلاکس میں آٹھ سو زائرین کو رکھا گیا ہے اور ڈی جی خان میں نوے سے زائد زائرین کے ٹیسٹ کروائے گئے(بقیہ نمبر10صفحہ12پر)

ہیں جن میں سے بیس افراد میں کورنا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے متاثرہ افراد کو ترکی ہسپتال مظفرگڑھ میں آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ڈی جی خان انصاف سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ٹوٹل تیس افراد میں کورنا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اس وقت ملتان میں ایشیا کا سب سے بڑا قرنطینہ سنٹر بنایا گیا ہے۔تفتان سے آنے والے بارہ سو سے زائد زائرین کو ملتان قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔پنجاب حکومت کا ابھی صوبے میں لاک ڈاون کا کوئی ارادہ نہیں مشیرصحت حنیف خان پتافی نے کہا کہ ان میں اکثریت دیہاڑی دار مزدور ہیں لاک ڈاون سے ان کا گزر بسر متاثر ہو گاڈی جی خان قرنطینہ سنٹر میں موجود زائرین جن کے ٹیسٹ نیگٹو آئے ہیں انکو میر چاکر خان رند یونیورسٹی میں منتقل کر دیا گیا ہے پاکستانیوں سے درخواست ہے افوائیں نا پھیلائیں اس وقت سب کو ملکر اس آزمائش سے ملک کو نکالنے میں کردار ادا کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کو تمام تر سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں ڈاکٹرز اور عملے کو بھی حفاظتی کٹس مہیا کی گئی ہیں۔عوام گھبرائیں نا بس احتیاط کریں۔حکومت نے پنجاب میں دفعہ 144 لگا دی ہے سکول،شادی ہال،اجتماعات،سمیت کھیلوں کی سرگرمیاں معطل کر دیں گئی ہیں عوام ہر ممکن احتیاط سے کام لیں اور بلا جواز اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں اداروں سے تعاون کریں۔

حنیف پتافی

مزید : ملتان صفحہ آخر