پاکستان میں مقامی طور پر کرونا منتقلی کیسوں کی تعداد 10ہے، ناصر شاہ

پاکستان میں مقامی طور پر کرونا منتقلی کیسوں کی تعداد 10ہے، ناصر شاہ

  



کراچی(آن لائن)مشیروزیراعلیٰ سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کو متنازع نہیں بنانا چائے اس اہم قومی مسئلے پر وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہیں،کراچی میں 2بڑے تفتان سنٹرز بنائے ہیں،وینٹی لیٹرز اور کٹس بھی خود منگوائی ہیں۔گزشتہ روزیہاں میڈیا (بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اس اہم قومی مسئلہ پر سیاست کرنا یا اس کو متنازع نہیں بنا نا چاہئے،اس معاملے پر ہم وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ کراچی میں 2بڑے تفتان سنٹرز بنائے ہیں ایک میں 4ہزار جبکہ دوسرے میں 2ہزار مریضوں کی گنجائش ہے۔وینٹی لیٹرز اور کٹس خود منگوائی ہیں،تفتان میں 151افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ائیر پورٹ پر تربیت یافتہ 60افراد پر مشتمل حفاظتی عملہ تعینات کر دیا ہے۔ مقامی ٹرانسمٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 10ہے جن کا علاج کیا جا رہا ہے۔

ناصر شاہ

مزید : ملتان صفحہ آخر