چوری ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں شہری قیمتی اشیاء سے محروم

چوری ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں شہری قیمتی اشیاء سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے(بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

۔ تفصیل کے مطابق تھانہ مخدوم رشید کے علاقے 17کسی کے قریب دو مسلح ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر محمد اکرم سے موبائل چھینے کی کوشش پر مزاحمت پر دوفائر مارکر زخمی کرکے فرار ہوگئے، تھانہ بی زیڈ کے علاقے محمد ندیم کے گھر دو نامعلوم افراد نے داخل ہوکر گن پوائنٹ کے زور پر اہل خانہ یرغمال بناکر نقدی، درہم، زیورات اور موٹرسائیکل مالیت 4لاکھ43ہزارلیگئے، تھانہ نیوملتان کے علاقے محمد ا?صف کیگھر دو مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر نقدی، موبائل زیورات مالیت7لاکھ23ہزار لیگئے، تھانہ نیوملتان کے علاقے بسم اللہ کالونی محمد احمد کی دوکان پر تین نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ کے زور پر موٹرسائیکل، موبائل مالیت1لاکھ60ہزارچھین کرفرار ہوگئے، تھانہ کینٹ کے علاقے نشتر ہسپتال شازیہ اجمل اور دیگر افراد کے 18موبائل، تھانہ چہلیک کے علاقے ٹی سی ایس کے قریب راو نعیم کی موٹرسائیکل، تھانہ مظفر ا?باد کے علاقے حامد پور کنورہ محمد اکبر کے رقبہ سے ملزم راشد، مختیار وغیرہ ٹالیاں ودیگر سامان مالیت 4لاکھ95ہزار، تھانہ شاہ شمس کے علاقے محمد ابوذر کی دوکان سے دونامعلوم افراد چار پمپ مالیت 47ہزار، تھانہ گلگشت کے علاقے بوسن روڑ فیصل عبداللہ، مدنی پارک سے وسیم کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے مدرسہ خیر المدارس حماد احمد کے دوموبائل، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے شریف کے بھانہ سے گائے، بکری مالیت4لاکھ50ہزار، تھانہ بستی ملوک کے علاقے مویشی منڈی سے اورنگزیب کی بھینس مالیت1لاکھ13ہزارجبکہ سٹی شجاعباد کے علاقے ذیشان علی کی دوکان سے سامان مالیت 71ہزار چوری ہوگئے۔
وارداتیں