کالے یرقان میں مبتلا خاتون سمیت 3 افراد ہسپتال میں دم توڑگئے

کالے یرقان میں مبتلا خاتون سمیت 3 افراد ہسپتال میں دم توڑگئے

  



رحیم یار خان(بیورورپورٹ)کالے یرقان میں مبتلا خاتون سمیت 3 افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے‘ 5 زیر علاج۔ تفصیل کے مطابق سردار گڑھ کی رہائشی 60 سالہ بچل مائی صادق آباد(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

کا 65 سالہ پیر بخش اور خانپور کا رہائشی 90 سالہ عبدالغفور کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کے لئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود تینوں افراد جانبر نہ ہو پائے اور دم توڑ گئے جبکہ 5 متاثرین ظاہر پیر کی رہائشی 32 سالہ بختاور بی بی احمد پور لمہ کی 55 سالہ زینب بی بی سہجہ کا 45 سالہ منیر احمد چک 111 پی کا 45 سالہ محمد رفیق اور راجن پور کا رہائشی 45 سالہ محمد بخش کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر