طالبعلم سے بدفعلی پر مجرم کو 10 سال قید‘ 50ہزار جرمانے کی سزا

طالبعلم سے بدفعلی پر مجرم کو 10 سال قید‘ 50ہزار جرمانے کی سزا

  



مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ‘تحصیل رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صہیب احمد رومی نے مقدمہ نمبر 808/18 بجرم 367-377تھانہ شاہ جمال کے مجرم محمد اکرم کو 10سال(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

قید اور 50ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے، مجرم محمد اکرم نے موضع سندیلہ کے دینی مدرسہ میں زیر تعلیم 14سالہ محمد انصر سے زبر دستی بد فعلی کی تھی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں مقدمہ کی سماعت کی گئی جرم ثابت ہونے پر محمد اکرم کو سزا سنائی گئی۔

بدفعلی

مزید : ملتان صفحہ آخر