رکن صوبائی اسمبلی شاہدہ احمد کا شیلٹرہوم کا دورہ‘ رہائشی خواتین‘ بچوں سے ملاقات

رکن صوبائی اسمبلی شاہدہ احمد کا شیلٹرہوم کا دورہ‘ رہائشی خواتین‘ بچوں سے ...

  



خانیوال(بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے شیلٹر ہوم دارالامان ضلع خانیوال کا وزٹ کیا۔انہوں نے دارلامان کے کمرہ جا ت (بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

میں رہائشی خواتین،بچوں سے بھی ملاقات کی۔ اور کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کاجائزہ لیا۔اس موقع پر شیلٹر ہو م دارلامان کی سپریڈینٹ فوزیہ برکت بھی موجود تھیں۔مسزشاہدہ احمد نے دارالامان کے مختلف حصوں،کلاس رومز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اورصفا ئی ستھرائی کے انتظامات کو سراہا۔فوزیہ برکت نے بتایاکہ کورونا وائرس کے حوالے سے تمام حفاظتی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔دارالامان میں مقیم خواتین سے ملاقاتوں پر سختی سے پابندی ہیں۔اور حکومت کی ہدایات کے مطابق تمام حفاظتی تدابیر کو عملی شکل دئیے ہوئے ہیں۔اس موقع پر دیگر سٹاف بھی موجود تھا۔

شاہد احمد

مزید : ملتان صفحہ آخر