کرونا سے ملکی معیشت تباہ‘ مزدور فاقہ کشی پر مجبور ہیں‘ ذیشان اختر
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) نائب امیر صوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اخترنے کہاہے کہ تمام بہاولپور کی عوام ہائیکورٹ لاہور کے فل بینچ کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ آج وہ حکومت کی جانب سے کرونا فری بہاولپور شہر میں کرونا مریضوں کی منتقلی کیس کی سماعت میں کیا فیصلہ دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے ہوسٹلز میں زائرین کو رکھنا حکومت کا غیر داشمند(بقیہ نمبر28صفحہ12پر)
انہ فیصلہ ہے جس کو عوامی سطح پر ناپسندگی کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی ہدایت پر کوروناوائرس سے ”بچو اور بچاؤ فرض بھی، ذمہ داری بھی“ کے سلوگن کے ساتھ ملک گیر آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے رجوع الی اللہ کی تحریک میں احتیاط اور استغفار کرنے کے حوالے سے لٹریچر و دیگر ضروریات کا اہتمام کیا جائیگا۔ کورونا وائرس سے لوگوں کو بچانے اور بروقت علاج کی سہولت مہیا کرنے کیلئے حکومت سے مکمل تعاون کی پیشکش کرتے ہیں ۔جماعت اسلامی نے مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف جاری مہم کو کورونا وائرس سے آگاہی اور صفائی کی مہم میں بدل دیاہے۔ حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ غریبوں کیلئے بڑے امداد ی پیکیج کا اعلان کرے۔ کروناوائرس نے جس طرح عالمی معیشت کو تباہ کردیاہے اسی طرح ملکی معیشت تباہ، مارکیٹس بند اور کاروبار بھی ٹھپ ہوچکے ہیں۔خاص طور پر دیہاڑی دار مزدور فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ حکومت 25 ہزار سے کم آمدن والے شہریوں کو بجلی اور گیس کے بل معاف کردے۔ انہوں نے کہاکہ مساجد کو بند کرنے کی بجائے ان کی صفائی ستھرائی کی طرف توجہ دی جائے۔ ان مساجد کو آباد اور اللہ سے توبہ و استغفار کرنے کی ضرورت ہے۔ اللہ کے آگے گڑ گڑائیں گے تو مصیبتوں اور پریشانیوں سے نجات ملے گی۔
ذیشان اختر