کرونا سے نجات کیلئے اسلامی اصولوں کو اپنانا ہوگا‘ طاہر محمود اشرفی

کرونا سے نجات کیلئے اسلامی اصولوں کو اپنانا ہوگا‘ طاہر محمود اشرفی

  



راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) چیئر مین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا خطرے میں ہے یہ مہلک وائرس وباء کی طرح پھیل کر انسا نی جانوں کو متاثر کررہا ہے اس سے نجات حاصل کر نے کیلئے شریعت اسلا می کے اُصولوں کواپنا نا ہوگا یہ باتیں اُنہوں نے جنرل سیکرٹری تنظیم قاری عزیز اکبرقاسمی، سیکرٹری اطلاعات(بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

عاصم علیم سے ملاقات کے دوران کہیں اُن کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کے خلاف جاری جنگ میں حکومت اور ضلعی انتظا میہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں مختصر عربی خطبہ دیا جائے مصافحہ اور معانقہ کی بجائے صرف السلام وعلیکم کہا جائے پوری قوم کثرت سے استغفار کرے آیات ِ کریمہ پڑھی جائیں مریض وبزرگ افراد مساجد کی بجائے گھروں میں نماز ادا کریں۔

طاہر اشرفی

مزید : ملتان صفحہ آخر