کرونا وائرس‘ نم ٹنے کیلئے تمام طبقات کو سنجیدگی کا مظاہر ہ کرنا ہوگا‘ مولانا زبیر صدیقی

کرونا وائرس‘ نم ٹنے کیلئے تمام طبقات کو سنجیدگی کا مظاہر ہ کرنا ہوگا‘ ...

  



ملتان (سٹی رپورٹر)وفاق المدارس العربیہ پاکستان جنوبی پنجاب کے ناظم، جامعہ فاروقیہ شجاع آباد کے مہتمم،شیخ الحدیث مولانا زبیراحمد صدیقیؔ، سید محمد خالد محمودندیم ممبر مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی، علامہ ایاز الحق قاسمی ضلعی امیر جمعیت علماء اسلام، علامہ ابوبکر عثمان الازہری صدر تحریک صوبہ ملتان وعلماونگ، مولانا مفتی محمد طیب معاویہ نائب مہتمم جامعہ فاروقیہ شجاع آباد، (بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

مولانا محمد عمیر صدیقی ناظم اعلیٰ جامعہ فاروقیہ شجاع آباد،قاری محمد یٰسین جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام،خواجہ عبدالمالک صدیقیؔ،زاہد مقصود قریشی، میاں جمشید اجمل سیکرٹری اطلاعات ضلع ملتان، قاری محمد اسلم نے مشترکہ پریس کانفرس میں کہاکہ کروناوائرس کی آفت سے نمٹنے کے لیے تمام طبقات کوسنجیدگی کامظاہرہ کرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ ملک پربڑی آفت کے سائے منڈ لارہے ہیں، لیکن ذمہ داران کی غیرسنجیدگی مایوسی پیداکررہی ہے،انہوں نے کہاکہ شریعت اسلامیہ کی روشنی میں عوام الناس ضروراحتیاطی تدابیراختیارکریں، لیکن وائرس کو دہشت بناکر نہ پیش کیا جائے، قوم کی مایوسی معاملات کو خطرناک بنادے گی، حکومتیں غیر ضروری اقدامات سے باز رہیں، مساجد اور جمعوں کی بندش کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، احتیاط کو ملحوظ خاطر رکھ کر عوام الناس نماز جمعہ مساجد میں ادا کریں اور اللہ تعالیٰ سے گڑگڑاکر خوب معافیاں مانگیں، گناہ سے توبہ کریں اور اس آفت سے نجات کی دعائیں کریں، حکومت کا مشتبہ مریضوں کو ملتان منتقلی کا فیصلہ خطہ کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ مشتبہ مریضوں کو ہمیشہ آبادیوں سے دور کیمپوں میں رکھا جاتا ہے، انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان آبادی میں واقع ہے، حکومت مشتبہ مریضوں کو یہاں منتقل کر رہی ہے، اس سے علاقہ میں وبا پھونٹنے کے شدید خطرات ہیں، یہ فیصلہ کسی صورت قبول نہیں، جنوبی پنجاب سے ہمدردی ظاہر کرنے والے حکمران خطہ کے ساتھ ظلم و زیادتی کے مرتکب ہورہے ہیں، بہاول پور یا ملتان میں کیمپس ہرگز قبول نہیں کیے جاسکتے،نیز کالونی کو اس مقصد کے لیے استعمال کرنا غریب مزدوروں کی حق تلفی کے ساتھ غریب دشمنی بھی ہے، حکومت فی الفور یہ فیصلہ واپس لے، مذہبی راہنماؤں نے ملک بھر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ کل کے دن کو یوم استغفار اور یوم دعا کے طور پر منائیں۔

زبیر صدیقی

مزید : ملتان صفحہ آخر