موذی وائرس سے نمٹنے کیلئے اپوزیشن حکومت سے تعاون کرے‘ خاور علی شاہ

موذی وائرس سے نمٹنے کیلئے اپوزیشن حکومت سے تعاون کرے‘ خاور علی شاہ

  



کبیروالا (نامہ نگار) عوام ”کرونا وائرس“سے محفوظ رہنے کیلئے حکومتی سفارشات پر عملدرآمد کریں،حکومت نے موثر حکمت عملی اور حفاظتی اقدامات کو بروقت یقینی بنایا،جس سے عالمی سطح پر پاکستان کاامیج حفظان صحت کے اصولوں کی پاسداری کرنے کے حوالے سے ایک ذمہ دار ریاست ہونے کے طور پر اجاگر ہورہا ہے،عام بیماری سے لیکر ہر خطرناک بیماری سے محفوظ رہنے کا سب سے بہتر طریقہ ”حفاظتی تدابیر“ پر عمل پیرا ہونا ہے،ان خیالات کا اظہار قائد(بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے قتال پور میں راؤ آصف سعیدی کی قیادت میں ملنے والے کارکنان سید گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف پوری دنیا جنگ لڑرہی ہے،ایسے حالات میں حکومت اور اپوزیشن کو سیاست سیاست کا کھیل کھیلنے کی بجائے عوام کو اس موذی وائرس سے بچانے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہیے۔

خاور علی شاہ

مزید : ملتان صفحہ آخر