رحیم یار خان: پولیس کی کارروائی‘ 2بین الاقواعی گینگز کے 7ارکان گرفتار‘ اسلحہ برآمد

رحیم یار خان: پولیس کی کارروائی‘ 2بین الاقواعی گینگز کے 7ارکان گرفتار‘ ...

  



رحیم یار خان(بیورورپورٹ) تھانہ بی ڈویژن پولیس کی کارروائی‘ دو بین الاضلاعی گینگز کے 7 کارندے گرفتار‘8 ہتھیار برآمد‘ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔ برآمد ہونے والے اسلحہ میں رپیٹر‘ بندوق‘ پسٹل‘ پستول اور گولیاں و کارتوس شامل۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او منتظر مہدی کی ہدایات و احکامات کی روشنی میں پولیس عوام کی جان ومال کو محفوظ بنانے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ حالیہ کارروائیوں میں ڈی ایس پی سٹی کی زیر قیادت تھانہ بی ڈویژن پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر بشارت اللہ نیازی کی زیر نگرانی سب انسپکٹر ملک محمد سلیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھوکھر اور بہولہ گینگز کے سرغنوں سمیت سات اراکین کو گرفتار کر لیا جن میں کھوکھر گینگ کا سرغنہ نوید کھوکھر، اسلم، خالد، شاکر اور تصور عباس شامل ہیں۔ جبکہ بہولہ گینگ کا سرغنہ لطیف بہولہ اور رکن منیر بہولہ شامل ہیں۔ پولیس نے گرفتار ملزمان سے آٹھ ہتھیار برآمد کئے ہیں جن میں ایک عدد آٹومیٹک رپیٹر معہ چار کارتوس‘ دو عدد پسٹل تیس بور معہ چودہ روند‘ بندوق بارہ بور معہ سات کارتوس‘ دو عدد پستول بارہ بور معہ چھ کارتوس‘ ایک عدد رائفل سیمی آٹو میٹک معہ تین روند اور ایک عدد پسٹل 222 شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔ اس احسن کارکردگی پر پولیس ٹیم کو ڈی پی او منتظر مہدی کی جانب سے نقد انعام اور تعریفی اسناد دی جائیں گی۔

گینگ گرفتار

مزید : ملتان صفحہ آخر